27 اپریل 2012 - 19:30

امریکہ کے انٹیلجنس اور سکیورٹی ذرایع نے اعتراف کرلیا ہے کہ ایران کے پاس امریکہ کی سائـبروار کا مقابلہ کرنے کی اعلی توانائياں ہیں۔

ابنا:  امریکی وزارت دفاع میں سائبر شعبے کے مشیر جفری کر نے کہا ہے کہ ایران نے عالمی سطح پر سائبر وار کا مقابلہ کرنے کی توانائي حاصل کرلی ہے۔

جفری کر نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تین بڑی سائبرطاقتیں ہیں جو امریکہ روس اور چین سے عبارت ہیں اور ان میں ایران کے اضافے سے ان کی تعداد چار ہوجائے گي۔

اس امریکی ماہر نے کہا کہ ایران نے سائـبر شعبے میں ترقی کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں اور ایران میں ایسی بہت سی یونیورسٹیاں ہیں جہاں سائبر وار کے ماہرین ٹریننگ پاسکتے ہیں۔

سائبر شعبے میں ایران کی ترقی سے امریکہ کو یہ تشویش لاحق ہےکہ کہیں ایران امریکہ کے کمپیوٹر نیٹ ورک میں رسوخ کرکے اس کا کنٹرول نہ حاصل کرلے۔.......

/169